چناب نگر میں ایکسپائر اور جعلی مشروبات کی فروخت
دکاندار منڈی سے کم قیمت پر ایکسپائر مشروبات لیتے ہیں ،بیماریوں کا خدشہ
چناب نگر (نامہ نگار)موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی چناب نگر میں ایکسپائر اور جعلی مشروبات کی فروخت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔ مختلف برانڈز کے دونمبر اور غیر معیاری مشروبات ہول سیل اور پرچون نرخوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔شہر کے متعدد علاقوں اور ملحقہ دیہات سے آنے والے دکاندار منڈی سے کم قیمت پر ایکسپائر اور جعلی مشروبات خرید کر اپنے دیہات میں لے جاتے ہیں، جہاں یہ مشروبات مکمل قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس عمل کے باعث عوام کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور متعدد افراد پیٹ اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے اس غیر قانونی دھندے کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔