چنیوٹ :ووٹر رجسٹریشن مہم ، 13 اپریل 2026 تک توسیع

چنیوٹ :ووٹر رجسٹریشن مہم ، 13 اپریل 2026 تک توسیع

شہری مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ اسد اللہ عتیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد کی ہدایات کی روشنی میں ووٹر رجسٹریشن مہم کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ کے تصدیقی عمل، اندراج اور تصحیح کی آخری تاریخ اب 13 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ اس مہم کے تحت نئے ووٹوں کے اندراج، ووٹ کی درستگی اور منتقلی کا عمل جاری ہے ۔اسد اللہ عتیق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے حقِ رائے دہی سے مستفید ہو سکیں۔

نئے ووٹ کے اندراج کے لیے درخواست گزار کو راشن کارڈ، حکومت کی جانب سے جاری کردہ غیر منقولہ جائیداد کا الاٹمنٹ لیٹر یا وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ شناختی سرٹیفکیٹ میں سے کسی ایک دستاویز کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں عوام کی سہولت کے لیے ووٹرز اپنے فارم تحصیل لالیاں میں دفتر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لالیاں، تحصیل چنیوٹ میں دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) چنیوٹ اور تحصیل بھوانہ میں دفتر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھوانہ میں جمع کروا سکتے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بروقت اندراج کروا کر اپنا ووٹ یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں