شیعہ علما کونسل تحصیل احمد پور سیال کی کابینہ کی حلف برداری

شیعہ علما کونسل تحصیل احمد پور سیال  کی کابینہ کی حلف برداری

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )مرکزی امام بارگاہ زینبیہ کڑی والا احمد پور سیال میں ممبر ضلعی امن کمیٹی سعید خان سیال کی میزبانی میں شیعہ علما کونسل تحصیل احمد پور سیال کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ہوئی ۔

صوبائی سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل مسعود الحسن ترمذی نے بطور مہمان خصوصی کابینہ سے حلف لیا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود الحسن ترمذی ، مولانا جابر خان بلوچ، سعید خان سیال ، غلام عباس مقدسی ، لیاقت علی قمی ، امتیاز حسین شیرازی اور دیگر مقررین نے کہا کہ اتحاد میں ہی برکت ہے ۔اس موقع پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں