ہسپتال میں گھس کر عملے کو دھمکیاں ،ہراساں کرنے پرمقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال میں گھس کر دھمکیاں دیتے ہوئے عملے کو ہراساں کرنے پر کارروائی ۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکٹر انوش نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ سوساں روڈ پر واقعہ ہسپتال میں ملزم اسلحے کے زور پر داخل ہو گئے اور عملے کو گن پوائنٹ پر قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس دوران عملے کو ہراس بھی کیاگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔