زرعی یونیورسٹی میں پیف کا دو روزہ کیریئر کونسلنگ سیشن

 زرعی یونیورسٹی میں پیف کا دو روزہ کیریئر کونسلنگ سیشن

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جس کے دوران سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے دو روزہ کیریئر کونسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔

وفد میں پیف کے چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید فاروقی اور پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایلومنائی ایسوسی ایشن کے منیجر سمیر امتیاز شامل تھے ، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ جاوید فاروقی نے بتایا کہ پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام جنوری 2009ء میں عمل میں آیا، جس کا مقصد ذہین مگر مالی طور پر کمزور طلبہ کو پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے ۔ فاؤنڈیشن نے 2012ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت ہر سال تقریباً 30 اسکالرشپس دی جاتی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 392 طلبہ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ یونیورسٹی مستحق طلبہ کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں