سابقہ رنجش پر باپ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

سابقہ رنجش پر باپ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر باپ بیٹی کو قابو کر کے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے ابیہہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور انہیں قابو کر لیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے دونوں کو زخمی کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں