ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا ویٹرنری ہسپتالوں میں سہولیات کاجائزہ
عوام کو معیاری ویٹرنری سہولیات فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے :ڈاکٹر حیدر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا اور سہولیات کاجائزہ لیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 248 رب، سول ویٹرنری ہسپتال ڈجکوٹ ، سول ویٹرنری ہسپتال 474 گ ب تحصیل سمندری اور سول ویٹرنری ہسپتال مرید والا کے دورے کے دوران ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ درستگی، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیزII کی ریکوری اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے خاص طور پر پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی ریکوری کو مزید تیز کرنے اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ پر زور دیا۔