جڑانوالہ:اندورن شہر روڈز کی تباہی، انتظامیہ سے تعمیر کا مطالبہ
نوٹس لیا جائے اور متعلقہ ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے : رانا سلطان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خاں نے کہا ہے کہ شہر کے اندرونی روڈز کا انفراسٹرکچر شدید تباہی کا شکار ہے مگر ایک سال سے زائد گزرنے کے باوجود ان کی تعمیر نہیں کی جا سکی، جو انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن چکے ہیں جن میں شہری زخمی ہو رہے ہیں جبکہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اسکولوں کے اوقات میں ٹریفک جام اور خطرناک صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے ۔