28اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آرپی اومحمدشہزاد آصف خان نے 28 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری دے دی۔
تفصیل کے مطابق آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے محکمانہ ترقی کے لئے منعقد اجلاس کی صدارت کی اور بورڈ کی سفارشات پر ریجن پولیس کے 28 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں ضلع سرگودھا کے 8 میانوالی 14 خوشاب 3 اور بھکر کے 3 اے ایس آئیز شامل ہیں۔ آرپی اومحمدشہزاد آصف خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ اور کہا ہے کہ رینک میں اضافہ جہاں دیانتداری سے کی گئی سابقہ ملازمت کا صلہ ہوتا ہے وہیں اس سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اسی جوش و جذبے اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔