وہاڑی میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ‘کام تیز کرنیکی ہدایت
وہاڑی(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار اور وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ریل بازار میں جاری خوبصورتی کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے وہاڑی ملتان روڈ پر میپکو کی جانب سے بجلی کے پولز اور تاروں کی تنصیب کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔