منصوبوں کو بہتراور عوامی ضروریات کے مطابق شکل دیں، کمشنر

 منصوبوں کو بہتراور عوامی ضروریات کے مطابق شکل دیں، کمشنر

منصوبوں کو بہتراور عوامی ضروریات کے مطابق شکل دیں، کمشنرترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت گزشتہ شام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس تقریباً دو گھنٹے جاری رہا، جس میں چاروں اضلاع میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیش کردہ تجاویز، ابتدائی تخمینہ جات، ٹائم لائنز اور ان منصوبوں سے عوامی بہبود پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی، جس میں منصوبوں کی نوعیت، لاگت کے ابتدائی تخمینے ، تکمیل کی مدت اور عوامی سہولیات میں متوقع بہتری کے پہلوؤں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر سرگودھا نے پیش کردہ تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے بعض کمزور اور غیر موثر منصوبوں کی نشاندہی کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو مزید بہتر، عملی اور عوامی ضروریات کے مطابق قابلِ عمل شکل دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کا حقیقی ذریعہ ہونے چاہئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں