پاکستان کا مضبوط قومی دفاع ناقابلِ تسخیر ،ڈپٹی کمشنر بھکر

  پاکستان کا مضبوط قومی دفاع ناقابلِ تسخیر ،ڈپٹی کمشنر بھکر

پاکستان کا مضبوط قومی دفاع ناقابلِ تسخیر ،ڈپٹی کمشنر بھکر ہرمحاذ پر پاکستان نے دانشمندانہ حکمت عملی اور مثبت طرزِ عمل رہا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مضبوط قومی دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور وطنِ عزیز سیاسی،عسکری اور سفارتی لحاظ سے اقوامِ عالم میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ہو یا امریکہ ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کامؤثر سفارتی کردار ہرمحاذ پر پاکستان نے دانشمندانہ حکمت عملی اور مثبت طرزِ عمل سے عالمی سطح پر اپنی اہمیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران تنازع کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پرپذیرائی حاصل ہوئی جو ملک کی مضبوط خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو رائے ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا،ممبران امن کمیٹی رانا آفتاب احمدخاں،سید قیصر عباس نقوی،رانا محمد اشرف خاں،قاری عبدالشکور،شیخ محمد ایوب،زبیر محمود مغل، عاشق حسین کھوکھر،چوہدری محمد یامین،محمد اسلم مغل،محمد اقبال جوڑا،سید کریم حیدر شاہ سمیت دیگر معززین اور تاجران نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع،استحکام اور سلامتی کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔علمائے کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور علمائے کرام پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعہ المبارک کیخطبات میں بھی وطن عزیز کے دفاع،قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی اور قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں