مالی خود مختاری کا ہدف، واسا کی 23 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری

مالی خود مختاری کا ہدف، واسا کی 23 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری

ماہانہ ریکوری ٹارگٹ میں بتدریج اضافہ، سیوریج ، واٹرسپلای بلوں کے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تیزکر دیا،فیصل شوکت

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ادارے کو مالی طور پر مستحکم اور خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے لئے واسا ملتان میں ریکوری آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں واسا نے اپریل 2026 کے دوران 23 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جسے ادارے کی مالی بہتری اور ریکوری مہم کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے شعبہ ریکوری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوری میں مسلسل اضافہ ادارے کی مالی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر کو اپریل کے مہینے میں ریکارڈ ریکوری حاصل کرنے پر شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ماہانہ ریکوری ٹارگٹ میں بتدریج اضافہ کیا جائے اور سیوریج و واٹر سپلائی بلوں کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد، ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی سمیت ادارے کے مالی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے مئی 2026کے دوران 25کروڑ روپے ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں