پراپرٹی کی خرید و فروخت میں خاتون سے لاکھوں کا فراڈ
ملزموں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے دیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہر بانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے اور خرید و فروخت کے دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔