میٹرک نہم کے ملتوی شدہ پرچے 11 مئی کو ہوں گے

میٹرک نہم کے ملتوی شدہ پرچے 11 مئی کو ہوں گے

پرچہ جات دوپہر 2 بجے ہو نگے ، امیدواروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک جماعت نہم کے 6 مئی 2026ء کو گروپ سیکنڈ میں ملتوی ہونے والے تمام پرچہ جات اب 11 مئی 2026ء بروز سوموار دوپہر 2بجے منعقد ہوں گے ۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ امتحانی مراکز پر وقت کی پابندی کے ساتھ حاضر ہوں۔ اعلامیے کے مطابق پہلے سے جاری کردہ پرانی رول نمبر سلپ کے ذریعے ہی امتحان میں شرکت کی جا سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں