ٹو بہ :گندم خریداری مہم، ہدف بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
کسانوں کی سہولت اور رجسٹریشن کا عمل تسلی بخش انداز میں جاری :شمائلہ بانو
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عمر عباس میلہ کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں خریداری مہم کے مقررہ ہدف کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شمائلہ بانو سمیت محکمہ خوراک، محکمہ زراعت، انتظامی افسر، نجی کمپنیوں کے نمائندگان اور بینکنگ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں گندم خریداری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مقررہ ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شمائلہ بانو نے اجلاس کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی، کسانوں کی سہولت اور رجسٹریشن کا عمل تسلی بخش انداز میں جاری ہے جبکہ ادائیگی کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے گندم خریداری مہم کو مقررہ وقت میں مکمل کریں تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔