ڈی سی مری کا پنڈی پوائنٹ کا دورہ ، ٹریفک مینجمنٹ، بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا پنڈی پوائنٹ کا دورہ، سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور۔۔۔
بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے تاکہ مری آنے والے سیاحوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے۔