معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

 معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

فتنہ الخوارج والہندوستان کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ :مقررین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جی ٹی روڈ پرمارکی میں معرکہ حق بنیان مرصوص کاسال مکمل ہونے پر استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد۔ چیئرمین مرکزی ر ویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی،آر پی اوگو خرم شہزاد وڑائچ، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد، سی پی او ڈاکٹر غیاث و دیگر موجود تھے ۔ مولانا جواد محمود قاسمی، مولانا اسامہ سواتی، پیر قاضی عبدالغفار قادری، و دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا  اپنے سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی زیر قیادت آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ۔دیگر مقررین نے کہا فتنہ الخوارج و الہندوستان کے خاتمے کیلئے تمام علما،مذہبی راہنما اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آخرمیں ملکی ترقی و سلامتی مسلم اتحاد،مقبوضہ کشمیر، غزہ و فلسطین کی آزادی اور ایران کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں