عیدالاضحی کیلئے جامع پلان تیار عارضی منڈیاں قائم کرنیکا فیصلہ
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صفائی، سکیورٹی، مویشی منڈیوں اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں تین عارضی سیل پوائنٹس اور کیٹل مارکیٹس قائم کی جائیں گی جبکہ مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات کی خصوصی صفائی یقینی بنائی جائیگی۔