ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے :سائرہ افضل ،عبدالرزاق

ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے :سائرہ افضل ،عبدالرزاق

تقریب سے خطاب ،ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس کی اظہارِ یکجہتی ریلی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنرحافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت سمیت کسی دشمن کو یہ جرات نہیں ہوسکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے ۔معرکہ حق کے سلسلہ میں 9اور 10مئی کو بھر پور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں معرکہ حق کی کامیابی کاسال مکمل ہونے پرتقریب سے خطاب کرتے کیا ۔سی ای او ایجوکیشن اکرم اشرف،ڈی ای او سیکنڈری انور جاوید سمیت محکمہ تعلیم کے افسر،اساتذہ اور طالبات شریک تھیں ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس حافظ آباد کے زیر اہتمام معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور صدر پریس کلب چودھری امتیاز تاج کی زیرقیادت افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری مہر حبیب اﷲ، سینئر نائب صدرعبدالحمید رحمانی، نائب صدر حافظ عبدالقدیر ، سابق چیئرمین پریس کلب عبدالجبار رضا انصاری ودیگرصحافیوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا افواجِ پاکستان دشمن کی ہر چال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں