معرکہ حق، راولپنڈی میں بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
تمام اضلاع میں تقریبات، مری مال روڈ پر رات 12بجے آتش بازی کا مظاہرہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت کمشنر آفس میں معرکہ حق ڈے کے حوالے سے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 9اور 10مئی کو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریبات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ان کے اضلاع میں معرکہ حق کی سالانہ تقریب کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے پروگرامز اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔ تمام اضلاع میں مختلف تقریبات اور ایونٹس کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مری میں مال روڈ پر رات 12بجے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔