پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی اے سی ون کا اجلاس
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-پی اے سی ون کی میٹنگ چیئرمین افتخار حسین چھچھرکی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں پنجاب اسمبلی اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ یہ آڈٹ پیراز اعزازیہ کی ادائیگی پر ٹیکس کی عدم کٹوتی، ای لائبریری کے لیے فرنیچر کی بے ضابطہ خریداری، 73ویں پنجاب گیمز کے لیے خصوصی سپورٹس کٹس کی بے ضابطہ خریداری، غیر اہل فرموں کے ذریعے خریداری، اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سے کرایہ کی عدم وصولی سے متعلق تھے ۔کمیٹی نے محکمہ کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ ریکوریز کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔