کامسیٹس میں انٹرپرینیورشپ ایڈورٹائزنگ اور لیڈرشپ پر سیمینار
لاہور(سٹاف رپورٹر ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادلاہور کیمپس میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے تحت’’انٹرپرینیورشپ، ایڈورٹائزنگ اینڈ لیڈرشپ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کے چیئرمین اور سی ای او سینرجی ایڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ احمد کپاڈیا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس سیشن میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔