ضلعی انتظامیہ کے تحت لبرٹی میں آج معرکہ حق تقریب ہوگی
لاہور (آئی این پی) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ عظیم معرکہ حق تقریبات کے حوالے سے لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔
لاہور میں جمعہ 8مئی لبرٹی چوک گلبرگ میں معرکہ حق گرینڈ تقریب ہوگی اور تین دن 8،9اور 10مئی کو پورے لاہور میں معرکہ حق ریلیاں، واکس اور تقریبات منعقد ہوں گی ۔کمشنر کی زیر صدارت عظیم معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔