نیلم روڈ انڈر پاس منصوبے کی فزیکل پراگریس 58 فیصد

نیلم روڈ انڈر پاس منصوبے کی فزیکل پراگریس 58 فیصد

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں نیلم انڈر پاس کی حالت تعمیر کا منصوبہ،نیلم روڈ انڈر پاس منصوبے کی فزیکل پراگریس 58فیصد تک پہنچ گئی۔

انڈر پاس کی ریٹیننگ والز مکمل کر لی گئیں،بیرل ون اور ٹو کی پائلنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا،بیرل ون اور ٹو کے گرڈرز کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی، ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کیلئے پائلنگ کا کام جاری ہے ، انڈر پاس گرڈرز کی پری سٹریسنگ مرحلہ وار مکمل کی جا رہی ہے ، نکاسی آب بہتر بنانے کیلئے منصوبے کیساتھ ڈرینیج سسٹم کا کام کیا جارہا ہے ، منصوبے کے تحت ایل ڈی اے سٹی اور نجی سوسائٹی کے دونوں اطراف اپروچ روڈز کی تعمیر کی جائیگی۔ایل ڈی اے سٹی اور ملحقہ آبادیوں کے شہریوں کو متبادل سفری سہولت میسر آئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں