ڈپٹی کمشنر کاوزیرآباد میں ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وزیرآباد/گوجرانوالہ نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیرزادہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ وزیرآباد پر جاری 9 کلومیٹر گرین بیلٹ میڈین منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ ،
متعلقہ ٹیموں کو کام مزید بہتر اور تیز رفتار انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیاسے گفتگو کرتے کہا پورے ضلع کو سر سبز و شاداب اور صاف ستھرا بنا لیا جا رہا ہے ۔