پینسرہ میں ریسکیو 1122 آفس کے قیام کیلئے فنڈ منظور

پینسرہ میں ریسکیو 1122 آفس کے قیام کیلئے فنڈ منظور

لاکھوں افراد کو ہنگامی طبی امداد، ریسکیو سہولیات بروقت میسر آ سکیں گی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)رانا ثنااللہ اور سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف کی کاوشوں سے پینسرہ میں ریسکیو 1122 آفس کے قیام کیلئے فنڈ منظور کر لیا گیا ہے ، جس کے بعد جلد تعمیراتی کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔پینسرہ کا علاقہ فیصل آباد سے تقریباً 25 کلومیٹر دور بھوانہ، گوجرہ اور جھنگ کے درمیان واقع ہے ، جہاں کے مکین طویل عرصے سے ریسکیو سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار تھے ۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 پنجاب کے آفس کے قیام سے پینسرہ اور گردونواح کے لاکھوں افراد کو ہنگامی طبی امداد اور دیگر ریسکیو سہولیات بروقت میسر آ سکیں گی۔

جبکہ حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں بھی بہتری آئے گی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ۔ ان کے مطابق حکومت مرحلہ وار بنیادی مسائل حل کر رہی ہے اور پینسرہ میں 1122 آفس کا قیام اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے ، جس پر 52 ملین روپے سے زائد فنڈ خرچ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں