معرکہ حق کی فتح ، ایک سال مکمل ہونے پر مکوآنہ میں ریلی

معرکہ حق کی فتح ، ایک سال مکمل ہونے پر مکوآنہ میں ریلی

پاکستان ایک ذمہ دار مگر غیرت مند ریاست،جو امن کو ترجیح دیتی ہے :میراں فیض

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)معرکہ حق آپریشن بنیان مر صوص کے ایک سال مکمل ہونے پر مکوآنہ میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت معروف سیاسی و سماجی شخصیت صاحبزادہ میراں فیض اعوان نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ میراں فیض اعوان نے کہا کہ معرکہ حق محض ایک جنگی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت، غیرت، خودمختاری اور قومی وقار کی روشن علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کی شاندار عسکری کامیابی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی محاذ پر تاریخی پذیرائی کے بعد پاکستان کا ذمہ دار ریاستی کردار دنیا کے سامنے واضح ہوا ہے۔ان کے مطابق معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار مگر غیرت مند ریاست ہے جو امن کو ترجیح دیتی ہے لیکن اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور حق پر مبنی مؤقف وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد قربانیاں دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں