دو گروپووں میں تصادم، لاری اڈا میدانِ جنگ بن گیا
ڈنڈوں سے حملہ، فائرنگ ،متعددافراد زخمی ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو گروپووں میں تصادم سے لاری اڈا میدانِ جنگ بن گیا۔ تھانہ سول لائن کی چوکی لاری اڈا کے قریب دو گروپوں میں شدید جھگڑا ہوگیا اور دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرتے ہوئے متعددافراد کو شدید زخمی کردیاگیا جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔