شہید کانسٹیبل امیر عالم خان کی برسی پر سلامی پیش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید کانسٹیبل امیر عالم خان کی برسی کے موقع پر تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے سلامی پیش کی۔
پولیس نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ کانسٹیبل امیر عالم نے 11سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، اس حوالے سے سی پی او کا کہنا ہے کہ شہداء نے ہمارے تحفظ کے لیے جانوں کا نظرانہ دیا، شہداء کی بہادری اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، شہدا کی فیملیز اور بچوں کی کفالت ہماری زمہ داری ہے ۔