رائے اعجازخاں کھرل کاعوامی جسٹس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

 رائے اعجازخاں کھرل کاعوامی جسٹس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

پارٹی صدرسے ملاقات،عید کے بعدسینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرینگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے اعجازخاں کھرل نے عوامی جسٹس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ عید الاضحی کے بعدسینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے -عوامی جسٹس پارٹی کے ترجمان کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بانی وصدرعوامی جسٹس پارٹی مہر غلام مصطفیٰ منگن ایڈووکیٹ کے گھر جاکران سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی کو مزیدمنظم اور مستحکم کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پروائس چیئرمینزحفیظ بھٹی،مہر فاروق منگن ایڈووکیٹ،خواتین ونگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر پروین اخترعنصر اورنائب صدر مشتاق کھوکھربھی موجودتھے -رائے اعجاز کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے نہ حکمرانوں میں فیصلوں کا اختیار، چند ماہ تک سیاسی بھل صفائی اورمحدودمدت تک قومی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے زندہ درگورہو چکے حکمرانوں کوانکی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں۔سب سے بڑا کارنامہ افواج پاکستان کاہے معرکہ حق کی کامیابی پر پوری قوم عسکری قیادت کو خراج تحسین اور شہداکو خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں