آرٹس کونسل کی معرکہ حق کاسال مکمل ہونے پرتقریب

 آرٹس کونسل کی معرکہ حق کاسال مکمل ہونے پرتقریب

گلوکار علی عباس نے اپنی سحر انگیز آواز میں ملی نغمے پیش کر کے سماں باندھ دیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔معروف گلوکار علی عباس نے اپنی سحر انگیز آواز میں ملی نغمے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔انہوں نے وطنِ عزیز کی محبت اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ تقریب کا مقصد آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو یاد کرنا تھا۔شہریوں کی بڑی تعداد، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمر عادل کا کہنا تھا کہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وطن کی بقا کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ سنہری حروف سے درج ہیں، آج کی یہ شام انہی بہادر سپوتوں کے نام ہے جنہوں نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں سے نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بیدار ہوتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں