11 کے وی بجلی کے تار دو روز سے خطرہ ، شہریوں میں تشویش

 11 کے وی بجلی کے تار دو روز  سے خطرہ ، شہریوں میں تشویش

سمندری (نمائندہ دنیا) فیسکو کی مبینہ غفلت کے باعث 471 نہر کے قریب گری ہوئی 11 کے وی بجلی کی تار دو روز سے اسی حالت میں موجود ہے۔۔۔

جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔مقامی شہری چوہدری عابد نے فیسکو حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گری ہوئی تار میں بجلی کی سپلائی جاری ہے ، جس کے باعث علاقے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو سمندری کو متعدد بار شکایت درج کرائی جا چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں