نوسر بازوں نے روحانی شخصیات ظاہر کرکے خاتون کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے خاتون کو لوٹ لیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ابوبکر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بوڑھی والدہ کو نامعلوم نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے زیورات ،نقدی ہتھیالی اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔