جھنگ تااٹھارہ ہزاری گرین بس سروس شروع کرنیکامطالبہ

جھنگ تااٹھارہ ہزاری گرین  بس سروس شروع کرنیکامطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)جھنگ سے اٹھارہ ہزاری تک گرین بس سروس شروع کرنے کامطالبہ سامنے آگیا۔

شہریوں کاکہناہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز فوری نوٹس لے کر اٹھارہ ہزاری سے جھنگ تک عوام کو سفری سہولت کیلئے گرین بس سروس منصوبہ شروع کروائیں ۔روزانہ سفر کرنیوالے شہری،طلبہ، مزدور اور مریض سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ گرین بس منصوبے سے اٹھارہ ہزاری، واصو آستانہ، روڈو سلطان، بلوماڑی، کوٹ شاکر ،ماچھیوال ،ساہجھر، چاندنہ، ڈال موڑ،اورا شہر، بھریڈی،چیلے والا،برجی والا،قیصروالا،سیالاں والا،کوٹ مراد ،ٹبہ گہلی، جبوآنہ، رشیدپورودیگرعلاقوں کے شہری مستفید ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں