ماں بیٹے کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماں بیٹے کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نسرین بی بی اور اسکے بیٹے پر حملہ آور کرنیوالے ملزم فرار ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹے کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں نسرین بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزموں کی جانب سے انہیں قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں