دوشیزہ اور شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں نامعلوم نے اسلم نامی شہری کی جواں سالہ بیٹی کو اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے کے رہائشی صغیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔