گھر میں گھس کر ماں بیٹی سمیت دیگر اہلخانہ پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر ماں بیٹی سمیت دیگر اہلخانہ کوتشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے محمد آباد کی رہائشی عروج فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ اور بھابی کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر داخل ہو گئے اور انہیں قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ملزموں نے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔