دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی کونسلنگ کاسیشن
مستحق مریضوں کو علاج، ادویات فراہمی کیلئے اقدامات جاری:آسیہ فقیر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کی ہدایت پر میڈیکل سوشل آفیسر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آسیہ فقیر حسین نے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی کونسلنگ اور سیشن کا انعقاد کیا۔انہوں نے مریضوں کو علاج معالجہ،ادویات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کے زیراہتمام مستحق مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کونسلنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور ہارٹ سیور فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مستحق مریضوں کے لئے بلامعاوضہ سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔