مزدور دشمن پالیسیاں فوری واپس لی جائیں:اے پی سی
نجکاری قبول نہیں ،تنخواہوں ، پنشن میں سوفیصد اضافہ کیا جائے :میاں اعجاز
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے ڈویژنل صدر میاں اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت مزدور دشمن پالیسیاں فوری واپس لیں۔ قومی اداروں کی نجکاری، پنشن اور گریجوایٹی میں کٹوتی، مزدوروں اور سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں ۔ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ ہمیشہ غریب ، مزدور اور متوسط طبقہ ہی قربانی دی ہے ، ملک کا اشرافیہ، جاگیردار، سرمایہ دار اور مراعات یافتہ طبقہ بھی قربانی دے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حق دو مزدور کوکے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر غضنفر عباس شاہ جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن فیصل آباد،کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن ایجوکیشن فیصل آباد کے صدر مشارف،صدر واسا ایمپلائز ورکرز یونین میاں مقصود،اتحاد لیبر سٹاف یونین سربراہ لالہ روبن، اگیگا پنجاب چیئرمین غلام محی الدین، نس پاک صدر امجد منظور گجر، امتیاز تتلہ صدر فیصل آباد مزدور اتحاد، صوفی حفیظ پی ڈیل یو ڈی، مدثر فاروق طور صدر جفاکش ورکرز یونین، میاں منور قیوم صدر لیبر قومی موومنٹ ، لیبر قومی موومنٹ چیئرمین بابا لطیف انصاری، سیکرٹری جنرل اسلم معراج، مرکزی صدر ایپکا شہباز چٹھہ، جنرل سیکرٹری مزدور کسان نیشنل پارٹی رانا عظیم، انعام اللہ، اجمل عرفانی ، رانا عمران ودیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔