ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا سیل پوائنٹ پرویٹرنری سہولیات کاجائزہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا سیل پوائنٹ پرویٹرنری سہولیات کاجائزہ

قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤکیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں:ڈاکٹر حیدر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے عیدالاضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں جنڈانوالہ دھنولہ میں قائم عارضی سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیل پوائنٹ پر فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری، چیچڑ مار سپرے سرگرمیوں، ادویات کی دستیابی، جانوروں کے ویٹرنری معائنے ، صفائی ستھرائی کے انتظامات، پانی و چارے کی فراہمی اور جانوروں کی صحت و حفاظت کیلئے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بیوپاریوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر حیدر خان نے مختلف شیڈز میں موجود جانوروں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی بہترین نگہداشت، بیماریوں سے بچاؤ، بروقت ویٹرنری سہولیات اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر آنے والے شہریوں، تاجروں اور لائیوسٹاک فارمرز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویٹرنری خدمات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں