حکومت عوام کا معاشی قتل عام کر رہی :اعجاز چودھری

حکومت عوام کا معاشی قتل عام کر رہی :اعجاز چودھری

نان سٹاپ مہنگائی غریب عوام کی چیخیں نکال رہی ، کوئی پو چھنے والا نہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عید سے پہلے ہر چیز کے ریٹ آئوٹ آف کنٹرول ہو چکے ہیں ۔نان سٹاپ مہنگائی غریب عوام کی چیخیں نکال رہی ہے کوئی پو چھنے والا نہیں نہ ہی کو ئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام لاگو ہے ہماری اعلیٰ عدلیہ بھی لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے ۔لیگی حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے آئے روز بجلی ،گیس ، تیل اوراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ۔ افسوس آج تک آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو اپنے اخراجات، وزیروں کے شاہانہ اخراجات، اور افسروں کے بجلی، گیس اور مفت پٹرول کو کم کرنے کا کبھی مطالبہ نہیں کیا،نہ ہی بجٹ میں صحت تعلم کیلئے بجٹ میں اضافہ کا کہا عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کا اصل ذمہ دار حکمران طبقہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں