تاجروں ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ یقین بنائینگے :سی پی او
شاہد رزاق سکا کی زیرقیادت ملنے والے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات پرگفتگو
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے سینئر رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ فیصل آبادمیں بطورCPOتعینات ہونیوالے تنویر حسین سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باددی اور مسائل کے حل اور انکی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے شہر کے تاجروں کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا۔ CPOنے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اورانکی قیادت میں ملاقات کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ تاجروں اور شہریوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی،امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے تاہم جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے تاجروں اور پولیس کو مل کرٹیم ورک کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی ۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شیخ سعیدڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل،چیئرمین ینگ ٹریڈرز میاں بلال لیاقت،جنرل سیکرٹری ملک عباس اشرف، فنانس سیکرٹری اعجاز چوہدری، لطیف سیال اور دیگر شامل تھے ۔