تعلیمی وظائف،شادی اور ڈیتھ گرانٹ کی1619درخواستیں منظور،4کروڑ 96لاکھ جاری

تعلیمی  وظائف،شادی اور ڈیتھ گرانٹ کی1619درخواستیں منظور،4کروڑ 96لاکھ جاری

ضلعی بہبودفنڈ بورڈ کااجلاس، سرکاری ملازمین کے ایجوکیشنل سکالرشپ،میرج و ڈیتھ گرانٹ کی درخواستوں کو چھان بین کرکے ریلیف فراہم ، ماہانہ امداد کے 21نئے کیسز بھی منظور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی بہبودفنڈ بورڈ نے تعلیمی وظائف،شادی اور کفن دفن گرانٹ کی 1619 درخواستیں منظور کرتے ہوئے 4 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار کے فنڈز جاری کردیئے ۔تعلیمی وظائف کی 1008 درخواستوں پر 2 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار روپے ، شادی گرانٹ کی371 درخواستوں پر 2 کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار روپے اور ڈیتھ گرانٹ کی 240 درخواستوں پر84 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر سارہ زینب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کے ایجوکیشنل سکالرشپ،میرج و ڈیتھ گرانٹ کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ بورڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی چھان بین کرکے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ماہانہ امداد کے 21 نئے کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں