ریجنل پولیس اور آدم جی پلاسٹک انڈسٹریز میں معاہدہ
پولیس فورس کو آدم جی کی پروڈکٹس پر 35 سے 50 فیصد تک رعایت ملے گی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اور آدم جی پلاسٹک انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور آدم جی پلاسٹک انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں نوید شہزاد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق شہدا کی فیملیز، دوران سروس وفات پانے والے اور غازی پولیس افسروں کیلئے آدم جی کی تمام پروڈکٹس پر 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران کو آدم جی کی تمام پروڈکٹس پر 35 فیصد رعایت دی جائیگی۔مزید پولیس افسروں کے بچوں کو آدم جی پلاسٹک انڈسٹریز میں نوکری کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ نجی اداروں کا پولیس کی ویلفیئر میں تعاون قابلِ تحسین ہے ۔ایسے فلاحی اقدامات پولیس اہلکاروں کو بہتر انداز میں فرائض انجام دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اس سے فورس کے حوصلے مزید بلند ہوبگے ۔ریجن پولیس کی جانب سے فورس اور انکے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔