ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔