خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں آگاہی سیمینار

خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ ،گورنمنٹ  اسلامیہ کالج میں آگاہی سیمینار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘Violence Against Women Never Again’’ کے تحت خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں طالبات کے لیے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شمائلہ نے طالبات کو ‘‘Never Again’’ مہم کے مقاصد سے آگاہ کیا اور خواتین کے حقوق، تحفظ اور دستیاب قانونی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں