ٹو بہ :گرین بس روٹ کے ویٹنگ شیڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ٹو بہ :گرین بس روٹ کے ویٹنگ شیڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کئی شیڈز کے شیشے ، فٹنگز اور دیگر سامان بھی خراب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ سے کمالیہ روٹ پر گرین الیکٹرک بس سروس کے مسافروں کی سہولت کے لیے تعمیر کیے گئے ویٹنگ شیڈز فعال ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ اور عدم توجہی کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد مقامات سے بینچ مبینہ طور پر غائب ہو چکے ہیں۔ مذکورہ روٹ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے 50 سے زائد جدید ویٹنگ شیڈز تعمیر کیے گئے تھے ، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کئی شیڈز کے شیشے ، فٹنگز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔ بعض مقامات پر نصب بینچ بھی مبینہ طور پر چوری ہو چکے ہیں۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بس سروس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی انفراسٹرکچر کی اس طرح کی حالت قابل تشویش ہے ۔ ان کے مطابق عوامی فنڈز سے بننے والے منصوبوں کی حفاظت اور دیکھ بھال متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں