زیر التوامعاملات فوری نمٹائے جائیں ، سی پی او کا افسروں کو حکم

زیر التوامعاملات فوری نمٹائے جائیں ، سی پی او کا افسروں کو حکم

شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے پولیس لائنز کمپلیکس میں تمام برانچ انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاشق حسین، ڈی ایس پی لیگل عبیداللہ اور تمام برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے مختلف برانچز کی کارکردگی کا انفرادی سطح پر جائزہ لیا اور جاری امور پر بریفنگ حاصل کی۔سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ انکوائریز، اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں اور زیر التواء ریفرنسز کو ترجیحی بنیادوں پر فوری نمٹایا جائے۔ انہوں نے شعبہ جاتی اپیلوں اور انکوائریز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام برانچز کو ضروری اسٹیشنری اور دیگر وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دفتری امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ مزید برآں عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے اور نظام میں شفافیت لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔تنویر حسین نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں