مسجد میں کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
ڈی پی او کا کمپلینٹ سیل کو کارروائی مکمل کر کے فالو اپ دینے کا حکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامع مسجد حسن، سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر کارروائی مکمل کر کے فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز اور نئے ٹریفک قوانین کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور شہریوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔